بنگلورو،28/ فروری(ایس او نیوز) رائے پور میں کانگریس کے 85 ویں کنونشن کے اشتہارات میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر روزنامہ کو نظر اندازکرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے آج کہاکہ ملک کی آزادی کے بعد کانگریس بی جے پی کا دوقسرا رنگ اختیار کئے ہوئے ہے- کانگریس کے سابق صدر مولانا آزاد جیسی عظیم شخصیت کو کانگریس کے کنونشن میں نظر انداز کرنا معمولی بات نہیں - اس سے پہلے ایسا نہیں ہوا تھا،لیکن اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے کی صدارت اور سونیا گاندھی کی قیادت میں رائے پور میں منعقد ہونے والے کنونشن کے اشتہار میں مولانا آزاد کے نام اور تصویر کو نظرانداز کرنا کانگریس کی نظر میں مسلمان قائد اور مسلمانوں کی کوئی اہمیت نہیں -
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابراہیم نے کہاکہ سابق مرکزی وزیروراجیہ سبھا کے سابق ڈپٹی چیرمین کے رحمن خان پورے0 4 سال کانگریس کی خدمت کی، آج کنونشن میں ایسے خدمت گزار کو بھی نظر انداز کردیا گیا -انہوں نے بتایا کہ قومی سطح پر اور ریاست میں اس وقت کانگریس کی حماقت کیسی ہے سب جانتے ہیں، اس کے باوجود کانگریس ہر سطح پر مسلمانوں کو نظرانداز کررہی ہے -میں نے کانگریس کو کیوں چھوڑا عوام کو اب پتہ چل گیا ہے -اب مسلمانوں کو جاگنے کا وقت آگیا ہے -